حکومت نے شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پیکا پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا ۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی بھی وقت ترمیم کرے۔
پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال
واضح رہے کہ پیکا ایکٹ منظوری سے قبل اور بعد میں بھی صحافتی تنظیموں اور اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور اختلاف سامنے آیا ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ
پڑھیں:
67 ہزار عازمین کا حج سے ممکنہ محرومی کا معاملہ، وزیراعظم کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
سٹی 42 : 67 ہزار عازمین کے حج سے ممکنہ محرومی کے معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وفد نے وزیراعظم سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے مدد مانگ لی۔ وفد کی جانب سے درخواست کی گئی کہ وزیراعظم عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر سردار یوسف،چئیرمین مولانا عطاء الرحمان رکن کمیٹی بشریٰ بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو موقف سے آگاہ کیا،ساتھ ہی درخواست کی کہ وزیراعظم نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں۔
واٹس ایپ کے میٹا اے آئی اسسٹنٹ سے صارفین تنگ ہونے لگے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجی اسکیم کے عازمین کے معاملے پر ہر ممکن تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پرائیویٹ اسکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے، نجی اسکیم کے عازمین حج کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔
حج بحران پر وزیراعظم کی جانب سے نجی آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور حکام پر اظہارِ برہمی کیا گیا ۔
پاک فضا سے محرومی؛ انڈیا کی ائیر لائنز کو ایک ہی روز میں پون ارب روپے کا نقصان