اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کریں گے. ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کریں گے ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھتے ہوئے 9 فروری کو خلیج امریکا کا دن منانے کے حکم نامے پر بھی دستخط کردیئے ہیں.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایئر فورس ون میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے آغاز پر اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنے کا اعلان کریں گے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے درآمدات پر ٹیکس لگانے والے تمام ممالک پر دوطرفہ محصولات کے بارے میں اس ہفتے کے آخر میں اعلان کیا جائے گا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ممالک کو نشانہ بنایا جائے گا یا کس کو استثنیٰ ہوگا.
ٹرمپ نے کہاکہ اگر وہ ہم سے وصولی کرتے ہیں تو ہم ان سے وصولی کریں گے امریکا میں درآمد کیا جانے والا بیشتر اسٹیل کینیڈا اور میسیکو سے آتا ہے جبکہ کینیڈا ہی ایلومینیم کا سب سے بڑا سپلائر ہے اپنے پہلے دور حکومت میں ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور یورپی یونین سے اسٹیل کی درآمدات پر 25 فیصد اور ایلومینیم کی درآمدات پر 10 فیصد محصولات عائد کیے تھے لیکن امریکا نے ایک سال بعد کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ان محصولات کو ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا حالانکہ یورپی یونین کے درآمدی ٹیکس 2021 تک برقرار رہے تھے. انہوں نے کہا کہ امریکا میں آنے والے کسی بھی اسٹیل پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گاٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ منگل یا بدھ کو مزید محصولات کا اعلان کریں گے اور یہ اعلانات تقریباً فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے نیو اورلینز کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کے اپنے حکم کا جشن منانے کے لیے 9 فروری کوخلیج امریکا کا دن منانے کے اعلان پر بھی دستخط کردیے. میکسیکو کا کہنا ہے کہ امریکا قانونی طور پر خلیج کا نام تبدیل نہیں کر سکتا کیونکہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کا خودمختار علاقہ ساحل سے صرف 12 ناٹیکل میل دور تک پھیلا ہوا ہے امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا اور اگر ہم بات کر رہے ہیں تو میں آپ کو بات چیت کے بارے میں بہت جلد نہیں بتانا چاہتا لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم پیش رفت کر رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ میں صحیح وقت پر پیوٹن سے ملاقات کروں گا ٹرمپ نے کینیڈا پر امریکا کے قبضے کی غیر متوقع تجویز کو بھی دہرایا اور کہا کہ کینیڈا 51 ویں ریاست کے طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیل کی درآمد پر ٹیکس عائد کرنے کے بیان کی وجہ سے جنوبی کوریا کی بڑی اسٹیل اور کار ساز کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ آئی ہے جنوبی کوریا امریکا کو اسٹیل کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے. دریں اثنا، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ ان کی حکومت اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے امریکا سے بات کرے گی انتھونی البانیز نے یہ بھی کہا کہ ان کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات طے ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور ایلومینیم کی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے کہا درآمدات پر پر 25 فیصد انہوں نے کریں گے کرنے کے کہا کہ
پڑھیں:
جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے: امریکا
امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرس رائٹ نے کہا جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوں گے، ہم جس قسم کے ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، وہ صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں، یہ جوہری دھماکے نہیں ہیں بلکہ انہیں ہم نان کریٹیکل ایکسپلوژنز کہتے ہیں۔
کرس رائٹ کے مطابق یہ تجربات ایسے تمام حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو جوہری ہتھیار کو متحرک کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں مگر ان میں جوہری مواد کا دھماکہ شامل نہیں ہوتا۔
امریکی وزیر کا کہنا ہے کہ اِن دھماکوں کا مقصد صرف یہ جانچنا ہے کہ آیا ہتھیار کے باقی تمام نظام صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں اور کسی حقیقی جوہری دھماکے کی صورت میں فعال ہو سکتے ہیں۔