WE News:
2025-09-18@00:28:58 GMT

سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز

سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18 سو سے زائد کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے۔ پاکستانی پویلین کا افتتاح وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا۔ نمائش میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی شائقین شرکت کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر ملھم میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح سعودی وزیر کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے کیا۔4 روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے 18 سو سے زائد آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ان میں پاکستان سے 80 کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے پویلین کا افتتاح  وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور پاکستانی سٹالز کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اس کے آئی ٹی پروفیشنلز دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیےسعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘

انہوں نے کہ اکہ وہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے فِن ٹیک، سائبر سکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتی ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے سنہری مواقع موجود ہیں۔

شزا فاطمہ خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

لیپ 2025 کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ڈی ایف ڈی آئی) فورم جلد اسلام آباد میں ہوگا جس میں عالمی سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت جائے گی۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی معیار کی ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہا ہے، سرمایہ کاروں کے لیے شاندار مواقع موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’لیپ 2025‘ ٹیکنالوجی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لیپ 2025 ٹیکنالوجی انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ آئی ٹی

پڑھیں:

گورنر سندھ نے چین کے شہر شینزو میں ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کردیا

کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کے لیے بھی سودمند ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔

بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے
  • پاکستان میں 6 ہزارسے زیادہ ادویاتی پودے پائے جاتے ہیں، ماہرین
  • پاکستان: لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز
  • ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 950 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کار پرامید
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا
  • گورنر سندھ نے چین کے شہر شینزو میں ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کردیا