پرنس کریم آغا خان مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
٭پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسوان پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔ اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ ان کی تدفین اسوان میں ان کے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب کی جائے۔گزشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔
پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی تھی، وزیر خزانہ نے اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے بھی ملاقات کی تھی اور صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا تھا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
وزیر آباد (نامہ نگار) وزیر آباد میں نالہ ایک کے کنارے سے سیلاب میں بہہ کر آنے والا مارٹر گولہ برآمد ہوا، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس تھانہ سوہدرہ موقع پر پہنچ گئی اور مارٹر گولہ کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالہ کر دیا گیا۔