Islam Times:
2025-09-19@02:37:50 GMT
کوئٹہ، پولیس ٹریننگ کالج کی گیٹ پر دستی بم دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ٹریننگ کالج کی گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس ٹرینگ کالج کی گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حیدرآباد: راجا جانی کے رہائشی گیارہ سالہ میرجت کی میبنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-23