سونو نگم کنسرٹ میں بھڑک اُٹھے، مداحوں کو باہر نکلنے کا کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بھارتی گلوکار سونو نگم کولکتہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے رویے پر ناراض ہوگئے اور شور مچانے والوں کو شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کی پرفارمنس کے دوران غیر متوقع صورتحال پیش آئی، جس کے باعث انہیں خود سامعین کو کنٹرول کرنا پڑا۔
کچھ افراد کے کھڑے ہونے پر انہوں نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت دی اور کہا، ’اگر کھڑے ہونے کا اتنا شوق ہے تو الیکشن میں کھڑے ہو جاؤ، براہ کرم بیٹھ جاؤ، وقت ضائع ہو رہا ہے، یا تو بیٹھ جاؤ یا جگہ خالی کر دو۔‘
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ صارفین نے سونو نگم کے رویے کی حمایت کی، جبکہ کچھ نے انتظامیہ پر تنقید کی۔
ایک صارف نے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سونو نگم کو خود معاملات سنبھالنے پڑے، جبکہ ایک اور صارف کے مطابق، وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے اور سونو نگم غصے میں نہیں تھے بلکہ سامعین کو نظم و ضبط قائم رکھنے کا کہہ رہے تھے، جبکہ کولکتہ پولیس بے حس تماشائی بنی رہی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’فیلڈ مارشل آپ کھڑے ہو جائیں‘، شہباز شریف کے اقدام پر آرمی چیف توجہ کا مرکز، تالیاں بج گئیں
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم آزادی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا، وہیں انہوں پاک بھارت جنگ کے حالات کا تذکرہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو ہم نے اس کا مؤثر جواب دیا، جس کی ساری حکمت عملی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ہمارے آرمی چیف یہاں پر موجود ہیں۔ انہوں نے سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل آپ کھڑے ہو جائیں میں آپ کا تعارف کرانا چاہتا ہوں۔
ہمارے چیف آف اسٹاف ادھر ہی بیٹھے ہیں ، فیلڈ مارشل آپ کھڑے ہوجائیں میں آپ کا تعارف کروانا چاہتا ہوں ، وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/kAAJJCPiKO
— WE News (@WENewsPk) May 28, 2025
وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر تقریب میں موجود فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے، اس موقع پر تقریب میں موجود افراد نے نہ صرف ان کو سراہا بلکہ ان کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے بھارت کو جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر تعینات کردیا ہے، جبکہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں فیلڈ مارشل عاصم منیر شرارتی تھے لیکن انکی پوری توجہ حفظ قران پر مرکوز تھی، مہتمم مدرسہ
پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کو بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن ملک کے اندر گھس کر کارروائی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد بھارت کی درخواست پر سیز فائر کیا گیا جو اب تک برقرار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آذربائیجان آرمی چیف تالیاں توجہ کا مرکز شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم پاکستان وی نیوز