پشاور:

ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔

بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی  اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دوسرے متعلقہ اداروں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کرائے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئیں۔
 

اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
  • عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
  • مراد علی شاہ کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے،سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی دکھائے، عظمیٰ بخاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری