پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید خان نے حفاظتی ضمانت اور کیسوں کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اگرچہ ان سے ملاقات نہیں ہوئی، لیکن انہوں نے جلسے کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا ہے۔
جنید اکبر خان نے کہا کہ صوابی جلسے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، تاہم میڈیا والوں کا مسئلہ تھا اور انہیں بخوبی علم ہے کہ ان کا کیا مسئلہ ہے، صوابی جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے اس کی رپورٹ ریجن کے صدور پانچ روز کے اندر دیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایماندار شخصیت ہیں، پارٹی میں گروپ بندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف میں عمران خان اور کارکنان کے درمیان میں کوئی نہیں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج: حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
26 نومبر احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کا معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گری عدالت راولپنڈی سے منسوخ ہوئی تھیں، ملزمان کی جانب سے رجوع کرنے پر عدالت عالیہ سے ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوئی۔
پراسکیوشن ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے سنگین الزامات کے تناظر میں ملزمان کو تحویل میں لیا جانا ضروری ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی، پراسیکوٹر جنرل سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کریں گے۔
7 مقدمات اٹک اور ایک راولپنڈی کا ہے، ملزمان پر ریاست پولیس سے مزاحمت اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے سمیت سنگین الزامات ہیں۔