ایڈ شیرین کے ارجیت سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
برطانوی گلوکار ایڈ شیرین کے گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ موٹر سائکل پر سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
برطانوی گلوکار ایڈ شیرین ان دنوں اپنے ’میٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں اور حال ہی میں انہوں نے بنگلورو میں دو کنسرٹس بھی کیے۔ تاہم ان کی بھارت میں موجودگی کا ایک خاص لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وہ گلوکار ارجیت سنگھ کے ہمراہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیان گنج میں نظر آئے۔
View this post on InstagramA post shared by ARIJITIAN FANS (@arijitianfans)
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ارجیت سنگھ کو اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایڈ شیرین ان کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ چند دوست بھی موجود تھے، جو اپنی اپنی اسکوٹرز پر شہر کی گلیوں میں گھوم رہے تھے۔ ان مناظر نے مداحوں کو حیران کر دیا اور تبصروں میں لوگ ارجیت کی سادگی کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔
View this post on InstagramA post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ شیرین اور ارجیت سنگھ نے تقریباً پانچ گھنٹے جیان گنج میں گزارے اور بعد میں بھاگیرتھی ندی میں ایک گھنٹے کی کشتی سواری بھی کی۔ ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ شیرین نے اضافی سیکیورٹی لینے سے انکار کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایڈ شیرین نے بنگلورو کی چرچ اسٹریٹ پر ایک مختصر پرفارمنس دی تھی، جو پولیس کی مداخلت کے باعث درمیان میں رک گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارجیت سنگھ ایڈ شیرین
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔