مردان:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے تھانہ سٹی میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خود کو صحافی ظاہر کرنےوالا شخص پریس کلب کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔ محمد زاہد نے پریس کلب اور اس کے ارکان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

پریس کلب کی درخواست پر تھانہ سٹی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ کے تحت

پڑھیں:

عاصم اظہر اور میرب علی کا منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان

معروف گلوکار عاصم اظہر نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اُن کی اور اداکارہ میرُب علی کی منگنی ختم ہو چکی ہے۔

پاکستان شوبز کی اس مشہور جوڑی نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ اُن کے درمیان کچھ خوبصورت لمحات اور ایک مشترکہ مستقبل کی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن زندگی نے ایک مختلف رُخ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں نے سوچ سمجھ کر اور باہمی احترام کے ساتھ کیا ہے جس میں دونوں خاندانوں کو بھی شامل کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ذاتی معاملے میں اُن کی پرائیویسی کا احترام کریں اور کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں۔

 

عاصم اظہر نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ اُنہیں محبت دی اور ان کو بطور جوڑی سپورٹ کیا۔

گلوکار کی جانب سے یہ اعلان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور دونوں فنکاروں کے مداح مایوس نظر آرہے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین میرب علی اور عاصم اظہر سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس فیصلے کی وجہ بھی دریافت کر رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/DKx_O_BoVId/

یاد رہے کہ عاصم اظہر اس سے قبل معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھے اور ان کی بریک اپ کی خبر نے بھی سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • عاصم اظہر اور میرب علی کا منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
  • ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل
  • چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
  • انڈر 15 بچے: سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع، ماکروں کی تجویز
  • سکھر: نیو پنڈ پولیس نے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
  • فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر کے ا ختیارات میں مزیداضافہ تجویز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی زد پر آئیں گے
  • ٹرمپ کی منفی پالیسیوں نے ایف 35 کے خریداروں کو پشیمان کر کے رکھدیا ہے، امریکی میڈیا
  • میانوالی ، داماد نے ساس کو فائر مار کر ابدی نیند سلا دیا،ملزم فرار
  • عیدپر راولپنڈی میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ