شیعہ علماء کونسل کے تحت شہدائے سیہون شریف کی 8ویں برسی کا اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: برسی کے اجتماع سے علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ بدر الحسنین، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ حسن رضا، علامہ سجاد حاتمی، علامہ ارشاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ خصوصی رپورٹ
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شہدائے سیہون شریف کی 8 ویں برسی کا اجتماع گولڈن گیٹ درگاہ لال شہباز قلندرؒ پر منعقد ہوا جس میں علامہ سید محمد تقی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا جبکہ ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شرکاء سے ٹیلفونک خطاب کیا۔ برسی کے اجتماع سے علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ بدر الحسنین، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ حسن رضا، علامہ سجاد حاتمی، علامہ ارشاد حسین نقوی سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ درگاہیں امن کا پیغام دیتی ہیں، یہ کون عناصر تھے جن کو امن پسند نہیں آیا، سیہون سانحہ کو 8 سال گذر گئے ہیں مگر واقعے کے ذمہ داروں سے عوام بے خبر ہے، حکومت و انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، سانحہ سیہون سمیت، کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوثری نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ا جتماع میں سندھ بھر سے علماء کرام، خطباء و ذاکرین عظام، سیاسی و ملی قومی اداروں کی شخصیات، درگاہوں کے گدی نشین حضرات نے شرکت کی۔ آخر میں شہداء کے بلند درجات کی دعا کے ساتھ وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کی دعا کی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔