پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان اور یو اے ای نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور حکمران شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں مُلکوں نے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں گزشتہ ڈیڑھ سال میں کتنے پاکستانیوں کو یو اے ای کے ورک ویزے جاری ہوئے؟
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں معیشت، تجارت اور اُن اُمور پر تعاون کو فروغ دینے پر بات کی گئی جو دونوں ملکوں کے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے وژن میں یکساں ہیں، دونوں سربراہان نے سال 2025 کو عمل کو سال بنانے پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت اُجاگر کرنے کا موقع ملا جس سے حکمرانی کے نظام میں عالمی رُجحانات اور بدلتی ہوئی دنیا میں حکومتی تیاری اور استطاعتِ کار بڑھانے سے متعلق قابلِ عمل حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملی۔ دونوں سربراہان نے بدلتی ہوئی دنیا کے رُجحانات سے فائدہ اُٹھا کر ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھا کر ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی اُمور پر تبادلہ خیال کیا جس کا مرکزی نقطہ مشرقِ وسطٰی کی بدلتی ہوئی صورتحال تھی۔ اُنہوں نے فلسطین میں دیرپا امن کے لیے جامع عالمی کاوشوں کو تیز کرنے پر زور دیا جس کی بنیاد دو ریاستی حل، علاقائی امن اور استحکام ہو۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز یو اے ای کے دورے پر روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔
سمٹ میں شرکت کے لیے دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس اقدام کی تعریف کی، جس نے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں وہ طرز حکومت کے بہتر مستقبل پر عالمی گفتگو کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہو سکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کاروبار اور جدت کے عالمی مرکز کے طور پر دبئی کی شاندار ترقی کو متحدہ عرب امارات کی دور اندیش قیادت کا ثبوت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہیں تھا، وزیراعظم شہباز شریف
متحدہ عرب امارات کو پاکستان کا قابل اعتماد اتحادی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ جس کا مقصد توانائی، انفراسٹرکچر، کان کنی اور آئی ٹی جیسے اہم شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دوطرفہ برادرانہ تعلقات شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ای حکمران.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دوطرفہ برادرانہ تعلقات شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ای حکمران وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر یو اے ای کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
سکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے، ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزار قائد کے ساڑھے 4 کروڑ روپے وزارتِ تعلیم کو منتقل، سینیٹ کمیٹی برہم
مزید :