Jasarat News:
2025-06-09@13:25:07 GMT

کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے لگا ، سردی کی شدت کم ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے لگا ، سردی کی شدت کم ہوگئی

کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت میں کمی ہوگئی،کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری بڑھ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی 1.7 ڈگری اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ، بدھ کو سمندری ہوائیں چلنے اور تیز دھوپ کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

شہر میں یخ بستہ موسم کی شدت میں نمایاں کمی ہوگئی، دن کے بعد رات اور صبح کے اوقات میں بھی پارہ اوپر جانا شروع ہوگیا ہے، منگل کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں 3ڈگری اضافے سے15.

5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.7ڈگری اضافے سے30.7ڈگری ریکارڈ  کیا گیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق آج سے تیز دھوپ کے سبب حدت بڑھنے کا امکان ہے، سمندر کی کئی روز سے غیرفعال ہوائیں آج سے بحال ہونے کی توقع ہے، آئندہ چند روز تک کم سے کم پارہ  17 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں خنکی بدستور برقرار رہ سکتی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان سورج آگ برسانے لگا؛ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا

کوئٹہ:بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا جب کہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

صوبے کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ژوب میں درجہ حرارت 32 اور زیارت میں نسبتاً معتدل 25 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔

اُدھر سبی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔ تربت میں بھی موسم گرم رہا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی گرمی کا زور دیکھا جا رہا ہے۔ گوادر اور جیونی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث پانی کا زیادہ استعمال کریں اور اگر ممکن ہو تو دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کریں تاکہ گرمی کے منفی اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

موسمی حالات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران بھی بلوچستان میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرمی کے باعث صحت کو لاحق مسائل سے بچا جا سکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر شہروں میں سورج آگ اگلتا رہا، اسلام آباد و لاہور میں بھی معمول سے زیادہ گرمی
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے موسم میں تبدیلی متوقع
  • بلوچستان سورج آگ برسانے لگا؛ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا
  • ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار، شہری بے حال
  • کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • پختونخوا میں موسم شدید گرم، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان
  • سورج کا قہر جاری؛ لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود   موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا