لوئر کوہستان، شاہراہ قراقرم پر خوفناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
گلگت سے لاہور جانے والی کار لوئر کوہستان کی تحصیل پٹن میں شاہراہِ قراقرم پر پٹن کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس سے گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والوں کو کون سے خطرات کا سامنا رہتا ہے؟
ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی کی ہدایات پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی پولیس اور شہریوں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پٹن منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حادثہ ہو جائے تو چندہ کر کے لاشیں منتقل کرتے ہیں’ شاہراہ قراقرم کا ہیرو عبدالقیوم’
ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دورانِ سفر احتیاط برتیں اور شاہراہِ قراقرم پر محتاط ڈرائیونگ یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان تحصیل پٹن ٹریفک حادثہ خیبرپختونخوا شاہراہ قراقرم لوئر کوہستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحصیل پٹن ٹریفک حادثہ خیبرپختونخوا شاہراہ قراقرم شاہراہ قراقرم
پڑھیں:
وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری،6 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے،ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کےمقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے، چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے،کار میں 5خواتین اور بچے سمیت 7 افراد سوار تھے۔
ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے،جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفرآد آزادکشمیر سے ہے۔
Post Views: 2