اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال امن ڈائیلاگ کے سیمینار سے خطاب کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی۔ اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہوا ہے،جس کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا،جب کہ ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کوفوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ امارات میں اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

متعلقہ مضامین