سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، محمد علی رندھاوا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین کمپلیکس سیکٹرمیں محفل اظہارتشکرکا انعقادکیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبرقومی اسمبلی ملک ابراراحمد،مسلم لیگ(ق) کے چیف آرگنائزرڈاکٹرمحمد امجد،چیف کمشنروچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ممبرپلاننگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ،مسلم لیگ ق ضلع اسلام آباد کے صدررضوان صادق،چوہدری جہانگیر،عاطف مغل،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،سابق ڈپٹی ڈجی جی سیکورٹی عبدالرزاق کیانی،ڈائریکٹرسیکورٹی خضرحیات ستی،ZTBLیونین کے ملک شمیض اعوان،سٹیٹ بنک یونین کے شفقت وڑائچ،معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک رعناز حسین،سید دادشاہ،طارق قدوس،راجہ رفیق آف بنی گالہ،علمائے کرام و مشائخ مولاناابو الفضل عبدالغنی نقشبندی،پیرقاری عبید احمد عبید نقشبندی مجددی،قاری گلزاراحمد مدنی،قاری ریحان حبیب سہروردی،شیراز عرفات،قاری عمردراز،چوہدری محمدنیاز،احمد نوازقادری،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈمرزاسعیداختر،صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،اظہار عباسی،اظہر خان تنولی،ملک دلشاد،ملک عاصم،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،سردارآصف،چوہدری زاہد احمد،اسدمحمود،محمد سرفرازملک سمیت مزدور یونین کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی
اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)کے قائد اور پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ مزدور یونین نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر سی ڈی اے محنت کشوں کی خدمت کی جسکی بدولت ہمیں ریفرنڈم میں پانچویں دفعہ کامیابی سے ہمکنارکیا جس پر ہم سی ڈی اے مزدور یونین کی پوری ٹیم اورمحنت کشوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ سی ڈی اے ملازمین سے کیے گئے تمام وعدوں کو انشا اللہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی اور دیگر مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے،انھوں نے کہا کہ رب العزت نے یہ کائنات اپنے محبوب سرورکائنات کے لیے تخلیق کی اور سی ڈی اے مزدور یونین کو یہ اعزاز بخشا کہ ہر سال اللہ تعالی کے پیارے حبیب حضوراکرم کا میلاد مناتے ہیں اور اسی کے صدقے اللہ تعالی نے ہمیشہ سی ڈ ی اے مزدور یونین کو اپنے محنت کشوں کے لیے بہتر سے بہتر طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا اور انشا اللہ آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور انکی پوری ٹیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انکی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے اورادارے کے تمام ملازمین آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی ترقی اور شہریوں کی بہتری کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوانے کہا کہ ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ہم سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین اورانکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،تمام ملازمین میرے ہیروزہیں جنکی شب و روز محنت سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہواہے اور ہم تمام محنت کشوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے تمام مطالبات ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،پروگرام کے اختتام پر ملکی سالمیت اور ادارے کی ترقی کے لیے دعا کروائی گئی اور مرکزی یونین آفس کا افتتاح کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے ملازمین محمد علی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے