وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا کیونکہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  دورہ دبئی کے دوران صدریو اے ای محمد بن زید النہیان سےدوطرفہ تعلقات وسرمایہ کاری سےمتعلق گفتگو ہوئی جس دوران  آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیربھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں ان سے پاور سیکٹر پر بات ہوئی، ان سے کہا کہ صنعتیں تب چلیں گی اور گروتھ تب ہوگی جب کوسٹ آف پروڈکشن کم ہوگی، اس پر  ایم ڈی آئی ایم ایف نے مثبت جواب دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ ختم ہوگیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا، آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جب کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں تالیاں بھی بجوائیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین برادر ملک اور بااعتماد ساتھی ہے، سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور جغرافیائی آزادی پر پاکستانی کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دبئی سمٹ میں فلسطین سے متعلق اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، نسل کشی کی اس سے بدترین مثال اور کیا ہوسکتی ہے، امید ہے کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافہ اوور سیز پاکستانیوں کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے ،اوور سیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کےلیے پر عزم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ لیبیا حادثے میں پاکستانیوں کی جانیں گئی ہیں، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اس کالے دھندے کو بند ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کی ترکیہ، آذربائیجان کے صدور کیساتھ چہل قدمی

لاہور/ اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔

آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے  میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر تینوں رہنماؤں  نے  غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو بھی۔ تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔ شہبازشریف آذربائیجان کا2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی کے بعد وزیراعظم لاہور ماڈل ٹائون میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہماری حکومت دیہی ترقی کو قومی ترقی کے کلیدی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق ہم زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، انفراسٹرکچر، ہنر کی تربیت اور ماحولیاتی پائیداری کے اہداف، سرمایہ کاری کے ذریعے دیہی معاش کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں،

دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور پانی اور صفائی کی رسائی کو بہتر بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور موسمیاتی سمارٹ فارمنگ کے طریقوں کو فروغ دینے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح رہے گی۔ شہباز شریف نے ایشیئن جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں کامیابیوں پر  پاکستانی سکواش پلیئرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے انڈر15مقابلوں میں نعمان خان،  انڈر13مقابلوں میں سہیل عدنان کے سونے کے میڈل  اور انڈر 15میں احمد ریان خلیل اورگرلز انڈر13مقابلوں میں ماہ نور علی کے سلور میڈل حاصل کرنے پر کھلاڑیوں اور  پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا پورے ٹورنامنٹ میں سات میڈل جیت کر کھلاڑیوں نے پوری قوم کے دل جیت لئے۔

پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، دعا ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے۔شہباز شریف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور امریکی قوم کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں، نعمان اعجاز بجلی کی قیمتوں پر برہم
  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ترکیہ، آذربائیجان کے صدور کیساتھ چہل قدمی
  • تین برس میں انڈسٹریل سیکٹر بری طرح متاثر ہوا ہے، شہباز رانا
  • کربلا کا درس ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ہے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، یکجہتی کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات
  • پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی وضع کرلی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ، تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات