اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) وفاقی دارالحکومت برلن سے بدھ 12 فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق چانسلر اولاف شولس نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمینی سرحدوں کی نگرانی کے عمل میں مزید چھ ماہ کے لیے توسیع اس لیے کی گئی ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے آنے والے تارکین وطن کی آمد کو مزید کم کیا جا سکے۔

جرمنی: مستقل سرحدی نگرانی، غیر قانونی افراد کی آمد میں کمی

چانسلر اولاف شولس کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا، ''جیسا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہے، قومی سرحدوں پر نگرانی کے عمل سے ہم بےقاعدہ ترک وطن کے نتیجے میں مہاجرین کی جرمنی آمد کے عمل کا مؤثر طور پر رخ موڑ رہے ہیں۔‘‘

وفاقی وزیر داخلہ کا موقف

وفاقی جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے سرحدی نگرانی کے عمل میں مزید چھ ماہ کی توسیع کے حکومتی فیصلے کے تناظر میں کہا، ''ہم انسانوں کے ان اسمگلروں کو روک رہے ہیں، جو انسانوں کو بڑی بےرحمی سے ایک اقتصادی جنس بنا کر انہیں اسمگل کرتے ہوئے ہماری قومی سرحدوں کے اندر تک پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح ہم جرائم پیشہ افراد اور انتہا پسندوں کے خلاف بھی بند باندھ رہے ہیں۔‘‘

جرمنی نے مہاجرت کنٹرول کرنے کے لیے سرحدوں پر سختی کردی

جرمنی کے لیے قومی اور یورپی یونین دونوں سطحوں پر ملکی سرحدوں کی نگرانی کا معاملہ اس لیے بہت اہم ہے کہ یورپی یونین کا یہ سب سے زیادہ آبادی والا رکن ملک اس بلاک کے انسانوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے شینگن معاہدے کا رکن بھی ہے اور اصولی طور پر جرمن سرحدوں کے آر پار کوئی بھی انسان کسی بھی طرح کی چیکنگ یا روک ٹوک کے بغیر آ جا سکتا ہے۔

دوبارہ سرحدی نگرانی پہلی بار 2015ء میں شروع ہوئی

قریب ایک دہائی پہلے برلن کی وفاقی حکومت نے شینگن زون کے کلیدی رکن ملک کے طور پر جرمنی میں پہلی مرتبہ سرحدی نگرانی کا عمل عارضی طور پر دوبارہ متعارف کرایا تھا۔

تب یہ نگرانی 2015ء میں جرمنی اور آسٹریا کے مابین زمینی سرحد پر شروع کی گئی تھی اور اس کا مقصد آسٹریا کے راستے قانونی دستاویزات کے بغیر آنے والے تارکین وطن کی آمد کو روکنا تھا۔

جرمنی: تمام زمینی سرحدوں پر عارضی چیکنگ کی مدت میں توسیع

کئی سال بعد 2023ء میں جرمنی نے اپنی قومی سرحدوں کی دوبارہ نگرانی کا یہ عمل بڑھا کر اس میں اپنی پولینڈ، سوئٹزرلینڈ اور چیک جمہوریہ کے ساتھ ملنے والی قومی سرحدوں کو بھی شامل کر دیا تھا۔

اس کے بعد ستمبر 2024ء میں جرمن حکومت نے بارڈر کنٹرول کا یہی عمل ملک کی تمام زمینی سرحدوں پر نافذ کر دیا تھا۔

سوشل ڈیموکریٹ چانسلر اولاف شولس کی حکومت کی طرف سے اس کی وجہ بےقاعدہ مہاجرت، دہشت گردوں اور شدت پسند مسلمانوں کی آمد اور قومی سرحدوں کے آر پار جرائم کی روک تھام کی حکومتی کوشش بتائی گئی تھی۔

اب اسی بارڈر کنٹرول کی مدت میں برلن حکومت نے ایک بار پھر مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

م م / ا ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرحدوں کی کے عمل

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک :پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔

 پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے کیس دائر کیا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  

 اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کا آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف 48 ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہیں، ایف آئی اے کی دو انکوائریز ہیں، نیب اور اینٹی کرپشن کی رپورٹ نہیں آئی۔

 جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، ہر دوسرے دن تو عدالت نہیں آسکتے، وزیراعلیٰ کو اور کام کرنے ہیں، آپ رپورٹ کرکے اس کیس کو ختم کریں۔

اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا

 عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی اور علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • وفاق میں شامل تمام قومی وحدتوں کے عوام علیحدگی پسند نہیں،کمیونسٹ پارٹی
  • 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی تمام ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
  • وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی
  • حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
  • قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں مزید کمی
  • حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اجلاس ، 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
  • ایم کیو ایم اراکینِ قومی اسمبلی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
  • اویس لغاری نے بجلی کےفی یونٹ قیمت پر ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی