کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل، رواں سال کی تعداد 11 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی:
ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں منگل کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی گیا، جس کے بعد رواں سال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 3 نمبر ایریا 37 اے گلی نمبر 4 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
عبداللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 96 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت لانڈھی پولیس نے اس کے ماموں ریاض کی مدعیت میں درج کیا ہے جس میں انھوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ گھر میں تھا کہ فائر کی آواز سن کر باہر نکلا تو میرا بھانجا عبداللہ زخمی حالت میں زمین پر گرا ہوا تھا اور معلوم کرنے اس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین رہے تھے جنہوں نے مزاحمت پر گولی ماری اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
زخمی عبداللہ کو جناح اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اور اس حوالے سے مقتول کے ماموں نے بتایا کہ عبداللہ میٹرک کر چکا تھا اور کمپیوٹر کورس کر ہا تھا جبکہ وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا ، عبداللہ کو سینے پر گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
مقتول کی میت رہائش گاہ سے اٹھائی گئی تو کہرام مچ گیا خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں ، اس موقع پر مقتول کے اہلخانہ ، رشتے دار اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع تھی علاقے میں سوگ کا سماں تھا اور کئی رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
موقع پر موجود افراد نے نوجوان عبداللہ کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مقتول عبداللہ کی نماز جنازہ گھر کے قریب مسجد کے باہر ادا کی گئی جسے بعدازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اسمٰعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
دوسری جانب ضلع کورنگی میں رواں سال میں اب تک 5 افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے عبداللہ نواز کی دوسرے راؤنڈ میں کامیابی
پاکستان کے عبداللہ نواز نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ سیڈ 7 عبداللہ نواز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے کھلاڑی کو بآسانی 0-3 سے شکست دے کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہرنیوقاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں واحد پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے روہن پلوال کو ایک آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے زیرکر لیا۔
عبداللہ نواز نے پہلا گیم 6-11، دوسرا گیم میں3-11 اور پھر تیسرا گیم میں بھی اسی اسکور سے جیت کر فتح کو گلے لگا لیا۔
اگلے راؤنڈ میں عبداللہ نواز کا مقابلہ امریکا کے آسکر اوکونکو سے ہوگا۔
دوسری جانب بائی حاصل کرنے والے دفاعی چیمپئن وٹاپ سیڈعالمی نمبر14 مصر کے محمد ذکریا نے دوسرے راؤنڈ میں پولینڈ کے سیمیول ونکلر کو کسی دقت کے بغیر0-3 سے ہرا دیا۔
128 کھلاڑیوں کے انفرادی ایونٹ کے پہلے راونڈ میں عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے کینگ ان لیونگ کو 0-3 شکست دی تھی۔
پاکستان کے 4 میں سے 3 کھلاڑی محمدعمیرعارف، یحییٰ خان اور انس علی شاہ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔
خواتین کے انفرادی ایونٹ میں ٹاپ سیڈ وعالمی نمبر5 مصر کی امینہ عارفی نے دفاعی چیمپین محمد ذکریا کی چھوٹی بہن تالیہ ذکریا کو0-3 سے زیر کرلیا۔امینہ مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائیٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔
ٹیم ایونٹ27 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اورعبیداللہ شامل ہیں، راوعاطف کامران منیجراور فراز محمد کوچ کی زمہ داری ادا کررہے ہیں۔