آج اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟ ٹریفک پولیس کا انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں آج غیر ملکی وفود کے دورے کے باعث کچھ سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگی، جبکہ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے رہیں گے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے سری نگر ہائی وے جانے کے لیے کنونشن سینٹر اور کشمیر چوک کا راستہ استعمال کریں۔ اسی طرح، آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والے افراد کو سری نگر ہائی وے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے شہریوں کو سری نگر ہائی وے اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر احتیاط کریں اور ٹریفک کی تازہ صورتحال کے لیے پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
اسلام آباد: برساتی نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی تاحال لاپتہ، تلاش دوسرے دن بھی جاری
گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔
اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔
گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔