پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کریں، میں ابھی کوئی کنگ نہیں، جب چھوڑیں گے تب دیکھیں گے۔

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ کیلئے جاتا تو یہی سوچ کر جاتا ہوں کہ اچھا اسکور کرنا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا ہوں، جب اننگز بنتی ہے تو گیم چلانے کا اور پچ کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے اوپننگ ایک نیا رول ہے، ٹیم کی ڈیمانڈ پر یہ ذمہ داری ہے، آج رضوان اور سلمان نے اچھا کھیلا ہے، ایسی کارکردگی سے ٹیم میں اعتماد آتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں کہ اچھا ہوں مگر سیٹ ہونے کے بعد لمبی اننگز نہیں کھیل پا رہا، میں خود سے بات کرتا ہوں کہ کیسے اس صورتحال سے نکلنا ہے۔

بابر نے کہا کہ میں نے جو پہلے کیا ہے وہ ماضی ہے، میں پچھلی پرفارمنس میں رہا تو آگے نہیں پرفارم کر پاؤں گا، جو پہلے کیا وہ دن گزر گیا، اگلے دن نیا پلان اور نیا مائند سیٹ ہوتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بڑا ٹوٹل عبور کرکے کامیاب ہوتے تو اس سے اعتماد ملتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بابر اعظم کا کہنا

پڑھیں:

اسلام آباد: زندہ جلائی گئی خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ ہوا ویڈیو بیان عدالت میں پیش

اسلام آباد:

اسلام آباد میں زندہ جلائی گئی خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے سسر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ کرپا کی حدود میں خاتون کو زندہ جلانے کے معاملے میں خاتون کے سسر مستاسب کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے کیس پر سماعت کی۔

مرحومہ خاتون کی جانب سے منیر احمد ایڈوکیٹ، ایمن ملک ایڈوکیٹ اور محمد سہیل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

کیل کی جانب سے خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ وکیل کے موبائل پر جج کو ویڈیو بیان سنایا گیا۔

منیر احمد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ خاتون جلنے کے باعث 1 ماہ اور 1 دن بعد پمز ہسپتال انتقال کر گئی تھی۔ خاتون کی مدعیت میں سسر اور خاوند کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ خاتون ویڈیو بیان میں خود بتا رہی ہے اسے کس نے جلایا، ملزم کو ضمانت دی تو مرحومہ کے 11 سالہ بچے کی جان کو خطرہ ہوگا، خاتون کا 164 کا بیان اور مرنے سے پہلے ویڈیو بیان موجود ہے۔ منیر احمد ایڈوکیٹ کی جانب سے مختلف 35 کیسز کا حوالہ دیا گیا۔

عدالت نے خاتون کے سسر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ مرحومہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ کرپا میں مقدمہ درج ہے۔

خاتون کا ویڈیو بیان

خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شام کو لڑائی ہوئی مجھے مارا گیا، سسر نے مجھے گندی گندی گالیاں بھی دیں، میں باہر بھاگی تاکہ کوئی بچائے، پیچھے سے شوہر بھی آگیا، باہر اور لوگوں نے بھی دیکھا شوہر گھسیٹ کر دروازے کے اندر لے آیا، شوہر نے گھسیٹ کر پکڑا اور سسر نے اوپر پیٹرول پھینکا اور آگ لگائی، کمرے کے دو دروازے تھے آگ کے بعد سسر باہر چلا گیا، شوہر دوسرے دروازے سے نکلا مجھے آگ لگی تھی میں بھی پیچھے بھاگی، میں چیختی چلاتی رہی کافی دیر بعد مجھ پر پانی پھینکا، 2 گھنٹے میں وہی پڑی رہی، کسی نے ہاتھ نہیں لگایا کوئی اسپتال لے کر نہیں گیا۔

خاتون نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دو گھنٹے بعد ہسپتال لے کر آئے، راستے میں مارتے اور ڈراتے رہے کہ تم سے بچے کو چھین لیں گے، مجھے کہا کہ تم کہنا میں سلنڈر سے جلی ہوں، میرے کانوں میں جو زیور تھا وہ بھی اتار لیا گیا، اسپتال میں بھی لاکر مجھے پانی نہیں دیا گیا، ڈاکٹر نے کہا تو پانی دیا گیا، اسپتال میں بھی ڈراتے رہے کہ بھائیوں کو بتایا تو تمہیں اور بچے کو نقصان پہنچائیں گے، میرا بچہ بھی انہی کے پاس ہے، میری یہ حالت سسر اور خاوند کی وجہ سے ہے۔

واضح رہے کہ جاں بحق خاتون کا سسر اور شوہر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قید تنہائی کیاہے، عمران خان کو جیل میں کوئی ساتھی دیدیں جو ان کے ساتھ سیل میں رہے؟ خواجہ آصف 
  • رجب بٹ اور دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، دوستوں کا مؤقف سامنے آ گیا
  • اسلام آباد: زندہ جلائی گئی خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ ہوا ویڈیو بیان عدالت میں پیش
  • اداکارہ منسا ملک مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، علیزے شاہ کا الزام
  • پہلگام حملے پر حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیئے.پی چدمبرم
  • نہ اولاد ، نہ سابقہ بیویاں ، عامر خان کی مالی سلطنت کا دربان کون؟
  • فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، وزیرریلوے حنیف عباسی
  • وزیرِ اعظم 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے: حنیف عباسی
  • اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی
  • عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے: اسحاق ڈار