ٹرمپ کو اتنا ہی شوق ہے تو اسرائیل کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں: حافظ نعیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اتنا ہی شوق ہے تو اسرائیل کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں۔
لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، فلسطین کے مسئلہ پر امریکی صدر ٹرمپ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کو ادا کرنا چاہیے۔
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی نہ کر کے عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب سے یہودی آباد کاری کا سلسلہ شروع ہوا دنیا کا امن تباہ ہوا ہے، افسوس ہمارا حکمران طبقہ معیشت کی بات کر کے ملکی وقار کو بھی مدِ نظر نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے حکمران اشتہاروں میں کہتے نظر آتے ہیں مہنگائی کم ہوئی ہے، مہنگائی کہاں کم ہوئی ہے چینی 120 سے 160 روپے کلو ہو گئی ہے، گندم کا بحران ہے گندم کی قیمت کا اعلان نہیں ہوا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب، قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کم نہیں ہوتی، ہمارا مطالبہ ہے فوری طور پر بجلی کی قیمت کم کریں، آئی ایم ایف کیا کر لے گا، تنخواہ داروں کے ٹیکسز میں کمی نہیں کر رہے، یہ جھوٹے اعداد و شمار دیتے ہیں۔
امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ 25 ہزار لوگ ایسے ہیں جو اپنا سرمایہ باہر منتقل کرنا چاہتے ہیں، کراچی کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کا خیال نہیں رکھتے، 16 سال میں صرف 300 بسز دی ہیں، شہر کراچی کے ساتھ ان لوگوں نے کیا سلوک کیا ہے، شہر کراچی کے لوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کہا کہ
پڑھیں:
بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں عالمی دباؤ پر قرآن وسنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ حکومتی سرپرستی میں تعلیمی اداروں میں نشہ اور بے حیائی کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے۔کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاڑکانہ اوررتوڈیرو میںسیرت النبی ؐکے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر امیرضلع ایڈووکیٹ نادرکھوسہ، مقامی امیر رمیز راجا شیخ بھی موجود تھے۔ صوبائی رہنما کا مزیدکہنا تھاکہ اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آئے ہوئے مملکت پاکستان کو 78 سال گزرچکے ہیں لیکن مسلم اکثریتی ہونے کے باوجود ایک دن کے لیے بھی یہاںرحمت العالمین ؐ کا بابرکت نظام نافذ نہیں کیا گیا جس کا خمیازہ پوری قوم مہنگائی بدامنی رزق کی تنگی سیلاب سمیت بے شمار مسائل کی صورت میں بھگت رہی ہے۔نجات کا واحد حل زندگی کے ہردائرے میں سیرت طیبہ ؐ کو اپنانا ہے۔ ماہ مبارک میں اس عزم کا اظہار کیا جائے کہ ہم مغرب کے فرسودہ اورشیطانی نظام سے نجات اورزندگی کی آخری سانس تک نظام مصطفوی ؐ کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔