سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
آج بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے بعد 304000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 260631 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238920 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 2913 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں فی تولہ
پڑھیں:
کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے کا نوٹی فیکشن جاری
کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔
کمشنر کراچی نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس نوٹی فکشن پر ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سختی سے عمل کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چینی غائب ہوگئی، شہری چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگاتے تھک چکے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو ہے جبکہ منڈی سے چینی 178 سے 188 روپے مل رہی ہے۔
پرائس مجسٹریٹ کی گرفتاریوں سے تنگ آ چکے اب چینی نہیں رکھیں گے۔