سونا تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سونا تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا،سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔سونا 3 لاکھ 4 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے پر پہنچ گیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2913 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے اضافے سے 3 ہزار 367 روپے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی، سونا 3 لاکھ1ہزار500روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے کا ہوگیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2888 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 312 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔