اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف وفد کو آج جوخط اور ڈوزیئر بھیج رہی ہے، ان کاسیاسی حق ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہےملک کی بڑی جماعت کے سربراہ سے آئی ایم ایف وفد نہیں ملتا، بڑی جماعت کے سربراہ سے مؤقف نہیں لیا جاتا اور چیف جسٹس سے لیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔

سابق وزیر نے زور دیا نرم رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا تو سیاسی درجہ حرارت کیسے نیچے آئے گا۔

گرینڈالائنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو شروع سے مشورہ دیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنائیں، مولانا کا شکوہ تھا، پی ٹی آئی نے کہا حکومت سے بات نہیں ہوگی اور پھر بات کی، آج جو گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ پہلے بنا لینا چاہیے تھا۔
مزیدپڑھیں:میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کو

پڑھیں:

 جارحیت گیدڑ بھبکی‘ بھارت کبھی  پانی بند نہیں کرسکتا،شاہد خاقان

کراچی (قمر خان) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخر مودی کو بھی تو سیاست میں زندہ رہنا ہے۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پانی ایک حساس مسئلہ ہے اور سندھ طاس معاہدہ بھارت کی بقا کے لئے بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کیلئے‘ بھارت کبھی بھی دریائے سندھ کا پانی بند کرنے جیسا انتہائی اقدام نہیں کرسکتا۔ قبل ازیں اپنی پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسمٰعیل کی رہائش گاہ پر سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کینال‘ کارپوریٹ فارمنگ و دیگر موضوعات پر ہر کوئی بات کر رہا مگر کسانوں کی بات عوام پاکستان پارٹی کے علاوہ کوئی نہیں کررہا جو گندم اگاکر بھی پریشان ہیں کہ اب ان سے گندم لینے والا کوئی نہیں حالانکہ ملک میں گندم کی فصل اب بھی ملکی ضروریات کے لئے ناکافی ہے اور دسمبر جنوری میں ایک بار پھر ہم باہر سے مہنگے داموں گندم امپورٹ کر رہے ہوں گے مگر ہم اپنے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسی طور تیار نہیں جن کی فصل کی قیمت 4 ہزار سے کم ہوکر 21یا 22 سو روپے پر پہنچا دی گئی جبکہ لاگت بڑھ چکی ہے کیونکہ صرف کھاد کی قیمت میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت عوام کا کوئی بھی نہیں سوچتا‘ سب کو محض یہ فکر لاحق رہتی ہے وہ کیسے اقتدار میں آسکتا ہے یا اقتدار میں ہے تو کیسے اسے طول دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتیں لانے اور گرانے کا سلسلہ بند کرکے عوام کی حاکمیت اور اس کی اہمیت تسلیم کرنا ہو گی‘ سب کو آئین اور قانون کے طابع رہ کر کام کرنا ہوگا‘ کسی ادارہ کو آئین و قانون سے بالاتر رکھنے کا عمل اب ترک کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  •  جارحیت گیدڑ بھبکی‘ بھارت کبھی  پانی بند نہیں کرسکتا،شاہد خاقان
  • افغان باشندے دوبارہ پاکستان آنا چاہیں تو ویزا لے کر آ سکتے ہیں: طلال چوہدری
  • پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے: شیخ رشید
  • پہلگام حملے کے بعد فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ پر بھارت میں پابندی کا مطالبہ
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان بے معنی؛ یہ معاہدہ کبھی جنگوں کے دوران بھی معطل نہیں ہوا
  • کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد اور قوم قید میں ہو، عامر ڈوگر
  • ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے ،وزیر قانون
  • بلوچستان میں کالج یونیورسٹی موجود؛ ڈسکرمینشن موجود نہیں تو جنگ کیا ہے ؛ سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ