غزہ میں ڈونلڈ ٹرامپ کے منصوبے کو روکنے کیلئے عسکری طاقت کا استعمال کریں گے، سربراہ انصار الله
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے مذکورہ منصوبے کو طاقت کے بل بوتے یا عرب ممالک کے ساتھ ساز باز کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی" نے کہا کہ اگر امریکہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین اور مقدس مقامات سے جبری طور پر بے دخل کرتا ہے تو یمن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا اور خدا کی راہ میں جہاد کرے گا۔ انہوں نے اپنی آج کی تقریر میں علاقائی صورت حال اور غزہ سے فلسطینیوں کی اپنے ہمسایہ ممالک میں جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے پر اظہار خیال کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے مذکورہ منصوبے کو طاقت کے بل بوتے یا عرب ممالک کے ساتھ ساز باز کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے۔ ہم اپنے ڈرونز، میزائلز، بحری آپریشنز سمیت دیگر عسکری ہتھیاروں کے ساتھ اس منصوبے کو خاک میں ملا دیں گے۔ امریکہ و صیہونیوں کے غیرمنصفانہ، ظالمانہ اور مجرمانہ منصوبوں کی عملداری پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ ہم اپنی عسکری طاقت اور خدا کی راہ میں جہاد کے ذریعے دشمن کے حملوں کا مقابلہ کریں گے۔ غزہ میں جنگ بندی پر عمل در آمد کے حوالے سے سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صیہونی رژیم جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد سے گریز کر رہی ہے۔ حالانکہ نیتن یاہو وہی مجرم ہے جس نے پہلے مرحلے میں توسیع کے لئے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم نتین یاہو دوسرے مرحلے میں فلسطینیوں سے وہی کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ پہلے مرحلے میں نہیں لے سکا۔ انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ نتین یاہو یہ چاہتا ہے کہ فلسطینیوں کو خالی ہاتھ لوٹاتے ہوئے باقی صیہونی قیدی بھی آزاد کرنے پر مجبور کرے اور خود کسی وعدے پر عمل نہ کرے۔ ڈونلڈ ٹرامپ نے فلسطینی مقاومت کو اسنیچر کے روز تک قیدیوں کی آزادی کی ڈیڈ لائن دی اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں غزہ کو جہنم بنانے کی دھمکی دی جس پر سیدِ الحوثی نے کہا کہ جہنم ظالموں، متکبروں، مجرموں اور ٹرامپ جیسے افراد کے لئے ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرامپ کو کافر، مجرم اور مسخرہ قرار دیا۔ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے شدہ اور مع٘ین قواعد پر مبنی ہے جس پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو مکمل کیے بغیر دشمنوں کو رہا کریں۔ اگر امریکی و صیہونی اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ خطہ ایک بڑے بحران سے دوچار ہو گا۔ یمن میں انقلاب کے روح رواں نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ اگر امریکہ و اسرائیل اسنیچر کے روز یا اس سے قبل ڈونلڈ ٹرامپ کی دھمکیوں کے نتیجے میں کوئی غلطی کرتے ہیں تو یمن بلا فاصلہ جنگ میں کود پڑے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عبدالمالک ڈونلڈ ٹرامپ انصار الله منصوبے کو نے کہا کہ انہوں نے کریں گے
پڑھیں:
ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
منامہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمانی اور بحرینی وزرائے خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ بحرینی وزیرِ خارجہ نے منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو جوہری معاملے کے حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہییں۔ بحرین کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اجلاس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ بحرینی خبر ایجنسی کے مطابق عبداللطیف بن راشد الزیانی نے خلیج فارس کی سلامتی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے اکیسویں منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے ذریعے حل کیا جائے، مذاکرات جو علاقائی خدشات کے ازالے کے مقصد سے انجام پائیں۔ عُمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی منامہ ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔