Jasarat News:
2025-07-11@06:38:20 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں کمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں کمی

کراچی:ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہیں۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 فروری تک 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی ممکنہ طور پر قرضوں کی ادائیگی، درآمدی اخراجات اور دیگر مالیاتی عوامل کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر لاکھ ڈالر

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی:

اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے معیشت میں 4.2فیصد کی نمو کا ہدف پورا کرنے کی تگ ودو، بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 287روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

گزشتہ ماہ جون میں ترسیلات زر 7.9فیصد بڑھ کر 3.4ارب ڈالر کی سطح پر آنے، حکومت اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کے سینڈیکیٹڈ قرض معاہدے اور پانڈا بانڈز متعارف کرانے کی سرگرمیوں جیسی مثبت اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 284روپے 36پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

تاہم پاکستان کی معیشت گروتھ فیز میں داخل ہونے اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 284روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر یک دم 50پیسے کے اضافے سے 287روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • قومی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا
  • چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 33 کھرب 17 ارب ڈالر ہو گئے