جاپان کے سفیر اور قونصل جنرل نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور آئی ٹی طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جاپانی سفیر اکاماٹسو شیوچی، قونصل جنرل تاشیکازو اسومورا نے ملاقات کی۔

اس موقع پر مہمانوں نے گورنر سندھ کی جانب سے نصب امید کی گھنٹی بجائی جبکہ شکایتی سیل سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کامران ٹیسوری کے اقدامات پر حیرت کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت، تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپان کے سفیر نے گورنر سندھ کو جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ایکسپو 2025ء میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

جاپان کے سفیر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے صوبہ انتہائی پرکشش اہمیت کا حامل ہے۔ جاپانی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت نوجوانوں کو جاپانی زبان سکھائیں اس ضمن میں سفارت خانہ تعاون بھی کرے گا۔

جاپانی سفیر نے گورنر انیشی ایٹو کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے خوشخبری دیتے ہوئے انہیں جاپان کی جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیشکش کی۔ اس سے قبل جب جاپان کے سفیر گورنرہاﺅس آئے تو انہیں سلامی پیش کی گئی۔

جاپان کے سفیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاﺅس میں پودا بھی لگایا۔ پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی تحریر کئے۔ " امید کی گھنٹی" اور بابائے قوم کے تاریخی کمرہ کا دورہ کیا۔

جاپان کے سفیر نے امید کی گھنٹی بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاپان کے سفیر نے گورنر سندھ نے گورنر کہا کہ کے تحت

پڑھیں:

حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتر اقدامات کررہی ہے، ندیم الرحمن میمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ اطلاعات و کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے نذرت کالج حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے شروع ہونے والے بی ایس انگلش لٹریچر پروگرام کے نئے سیکشن کا افتتاح کیا۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے انگلش، کیمسٹری، بائیولاجی، فزکس لیبس، لائبریری، اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا، اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے علامہ اقبال ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022کے سیلاب سے تعلیمی اداروں کے انفرااسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا، تاہم حکومت سندھ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی دور کی جائے گی اور کالجز کے درمیان روابط کو موثر بنایا جائے گا۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں کیونکہ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں داخل ہو چکے ہیں، تاریخ اور عظیم شخصیات کے مطالعے سے طلبہ کو اپنی پہچان مضبوط بنانی چاہیے۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح تعلیم کے معیار اور سہولیات میں بہتری ہے۔ کالجز میں جدید مضامین، آئی ٹی اور سائنسی علوم کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی قلت، تنخواہوں کے مسائل اور تعلیمی انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کے لیئے کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر طالبات نے علامہ اقبال شاعر مشرق کی شاعری پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے۔ پرنسپل نزرت کالج پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ پروین میمن نے اپنے خطاب میںکالج کی تاریخ، نئے پروگرام، تعلیمی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ بی ایس انگلش پروگرام میں 60طلبہ داخلہ لے چکے ہیں جبکہ کالج میں 23ڈیپارٹمنٹس، 104اساتذہ کے علاہ 3000طالبات زیر تعلیم ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ نزرت کالج آئندہ سال اپنی پلاٹینیم جوبلی منائے گا۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل کالج ایجوکیشن ڈاکٹر نویدالرب صدیقی، ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن مصطفی کمال پھٹان، ریجنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ایسا نظام بنا رہے ہیں جہاں نوجوانوں  کو کامیابی کیلیے صوبہ نہ چھوڑنا پڑے، وزیراعلیٰ
  • حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتر اقدامات کررہی ہے، ندیم الرحمن میمن
  • تعلیم ریاست کی ذمے داری
  • سندھ اور رومانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، مریم نواز معاونت کی یقین دہانی
  • گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
  • گوگل کی جانب سے پنجاب میں گوگل کروم بک کی فیکٹری لگانے کی پیشکش ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • سندھ محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کی تحقیقات متنازع
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور