پنڈی بھٹیاں: پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر‘ سابق صدر بار قتل‘ وکلاء کی ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حافظ آباد،سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) کوٹ نکہ میں پی ٹی ائی کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری قمر جاوید گجر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قمر جاوید گجر ایڈووکیٹ نماز پڑھنے کے لیے گھر سے مسجد جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ صدر پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے، چوہدری قمر جاوید گجر نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی پی 37 سے حصہ لیا تھا۔ وہ پنڈی بھٹیاں بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں بار کے وکلاء نے چوہدری قمر جاوید گجر کے قتل کے سوگ میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قمر جاوید گجر
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کاردعمل سامنے آگیا
تحریک انصاف کے رہنمائوں کو 9 مئی کے مقدمات میں سنائی جانے والی سزاؤں پر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا ردعمل آ گیا۔
جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو کہا کہ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہو گا جو میرے کیس کا ہوا تھا ، فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ تحریکِ انصاف کے بہادر شیرو جنہیں سزا ہوئی ، آپ نے مایوس نہیں ہونا آپ میں سے کئی ہمارے مستقبل کے لیڈر ہیں۔
انہوں نے کہا ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام‘‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا۔