پاکستان کیخلاف دوران فیلڈنگ انجرڈ ہونیوالے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر راچن رویندرا سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اوپنر کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ تکلیف کے سبب سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل نیٹ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا تاہم اسکے باوجود انہیں آرام کروایا گیا ہے۔

ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا کے سر میں کچھ روز سے درد تھا لیکن اب کرکٹر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل مکمل فٹ جائیں گے۔

گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے تاہم انہوں نے بھی 15 ماہ سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی اننگز کے دوران مائیکل بریسویل کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ تھامنے کی کوشش میں راچن رویندرا کے چہرے پر گیند لگی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں بھی انہیں آرام کروایا گیا تھا۔

چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سہ ملکی سیریز کے فائنل سے راچن رویندرا نیوزی لینڈ

پڑھیں:

کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار

کراچی:

سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ  کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔

واردات کے وقت موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور جبکہ دوسری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔

زخمی راہگیروں اور دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور اس حوالے سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فرار ڈاکو دکان سے 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے