خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا: اسپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان— فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جن کو خط لکھا گیا انہوں نے کہا کہ اس کو پڑھوں گا بھی نہیں، اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیرِ اعظم بھی نہیں پڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کی پہلے بھی کوشش رہی کہ ملک ڈیفالٹ کا شکار ہو جائے، ان کا ایجنڈا صرف ایک تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ عمر ایوب اب آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
لاہور: پارکنگ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ جاری، شہری لُٹنے لگے
سٹی42:لاہور پارکنگ کمپنی کی منظور شدہ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، شہریوں سے سرکاری نرخ سے تین گنا زائد رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انارکلی بازار سمیت متعدد مقامات پر پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل کی پارکنگ کے لیے 30 سے 40 روپے جبکہ کار پارکنگ کے لیے 40 کے بجائے 100 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔
کوٹ رادھا کشن: 13 سالہ لڑکی کا لرزہ خیز قتل، حنا پرویز بٹ کا نوٹس
شہریوں کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ کے باوجود انہیں پارکنگ پرچی بھی نہیں دی جاتی، اور جب پرچی کا مطالبہ کیا جائے تو "پرچی ختم ہو گئی ہے" جیسا بہانہ کر دیا جاتا ہے۔