کرپٹ ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کی بھاری رشوتوں کے عوض سرپرستی چھوڑ دیں، مولانا امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اپنے بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر ڈمپر مافیا کے خلاف عوامی مفاد میں اپنی ذمہ داریوں کو دیانت دارانہ طور پر بحسن خوبی انجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ قاتل ڈمپر مافیا شہریوں کیلئے عذاب ہے جسے لسانی، قومی، سیاسی، رنگ دینا مجرموں کی پشت پناہی اور انہیں راہ فرار دینے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی قاتل ڈمپر مافیا کو فی الفور گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں، ٹریفک پولیس میں موجود بدعنوان کرپٹ راشی کالی بھیڑیں ڈمپر مافیا کی بھاری رشوتوں کے عوض مجرمانہ سرپرستی و سہولت کاری کرنا چھوڑ دیں۔
مولانا محمد امین انصاری نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کے غیر اوقات میں شہر میں داخلے اور آزادانہ سڑکوں پر آنے پر مکمل پابندی اور قواعد ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر ڈمپر مافیا کے خلاف عوامی مفاد میں اپنی ذمہ داریوں کو دیانت دارانہ طور پر بحسن خوبی انجام دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈمپر مافیا کسی بھی
پڑھیں:
لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
لاہور:اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔