امریکی گلوکار پر یہود دشمنی کے سنگین الزامات، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
معروف امریکی گلوکار اور فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ ایک اور تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں یہزی (Yeezy) کی ایک سابق ملازمہ نے ان پر نسل پرستی، ہراسانی اور نفرت انگیز تقاریر کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
جین ڈو نامی مدعیہ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانیے ویسٹ نے انہیں اڈولف ہٹلر سے تشبیہ دی اور یہودی ہونے پر دھمکیاں دیں۔ جب جین ڈو نے اس رویے پر اپنے سپروائزر سے شکایت کی تو اگلے ہی دن انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا۔
یہ مقدمہ ایسے وقت میں دائر کیا گیا ہے جب کانیے ویسٹ پہلے ہی یہود مخالف بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔
دسمبر 2023 میں، انہوں نے انسٹاگرام پر عبرانی زبان میں معافی بھی مانگی، تاہم جین ڈو کے مطابق، یہ ایک "محض دکھاوا" تھا اور کانیے نے یہودی ملازمین کو ذہنی اذیت دینے کی ایک منظم مہم چلائی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق، کانیے ویسٹ نے خود کو "نازی" بھی کہا، جین ڈو کی توہین کی، اور ایک گروپ چیٹ میں نامناسب تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ بھی شامل تھیں۔ مدعیہ کے مطابق، یہ سب کام کی جگہ پر خوفناک اور غیر محفوظ ماحول پیدا کرنے کا سبب بنا۔
جین ڈو نے 35,000 ڈالر سے زائد ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ کانیے نے انہیں غلط طریقے سے ملازمت سے نکالا، امتیازی سلوک برتا اور کام کا ماحول خراب کیا۔
یہ مقدمہ درج ہونے کے بعد کانیے ویسٹ کی مینجمنٹ ٹیم نے ان سے کنارہ کشی اختیار کر لی، جبکہ یہزی کی ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی کیونکہ وہاں سوئاستیکا (نازی علامت) کے ساتھ ٹی شرٹس فروخت کی جا رہی تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کانیے ویسٹ جین ڈو
پڑھیں:
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت اور خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمے دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معاہدے کی معطلی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بھارت اصل مظالم اور ناانصافیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا آیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عالمی طاقتیں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔