دل چاہتا ہے طلبہ کیلیے تمام وسائل لا کر پیش کر دوں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دل چاہتا ہے طلبہ کیلیے تمام وسائل لا کر پیش کر دوں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا جہاں اسکیم کیلیے طلبہ بذریعہ واٹس ایپ، لینڈ لائن نمبر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجوع کر سکتے ہیں، صبح 9 بجے سے شام 5 تک ڈیسک کام کرے گا۔
ہونہار اسکالر شپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کیلیے رابطہ کیا جا سکے گا۔ طلبہ اسکالر شپ کیلیے 042-99231903-4 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ 0303-4002777 اور 0303-4002999 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔
آن لائن [email protected] اور [email protected] پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کیلیے قائم کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے، پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں ان کیلیے ماں بن کر سوچتی ہوں۔
ہونہار اسکالر شپ پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ
اگر آپ تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو ہونہار اسکالر شپ اسکیم آپ کے تعلیمی سفر میں مدد کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی دینا اور ان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک تقریب کے دوران آن لائن پورٹل متعارف کروایا جس سے طلبا آسانی سے اپنے اسکالر شپ کیلیے ڈیجیٹل طور پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پروگرام کا بجٹ 130 بلین روپے ہے جس کے تحت طلبا کی مدد کی جائے گی اور نوجوان نسل کو بااختیار بنایا جائے گا۔
آن لائن درخواست دینے کیلیے اپنی تفصیلات یہاں درج کریں: https://honhaarscholarship.
punjabhec.gov.pk/signin.php
اب تک پانچ درجن سے زائد یونیورسٹیوں، 359 کالجوں اور 12 میڈیکل کالجوں کے 68,000 طلبا نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
اسکالر شپ کے اقدام کو اس بات کو یقینی بنانے میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے کہ مستحق طلبا کے پاس وہ وسائل ہیں جن کی انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اپنے تعلیمی اہداف تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں:شادی کرائیں اور ضلع کونسل کے دفتر سے 57 ہزار انعام پائیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہونہار اسکالر شپ مریم نواز
پڑھیں:
دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔