Jasarat News:
2025-04-25@05:05:07 GMT

انٹرنیٹ صدی کی حیرت انگیز اور مفید ایجاد ہے، سعدیہ راشد

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

انٹرنیٹ صدی کی حیرت انگیز اور مفید ایجاد ہے، سعدیہ راشد

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد اور ڈاکٹر کاشف محمود بیت الحکمہ آڈیٹوریم ہمدرد یونیورسٹی میں ہمدرد نونہال اسمبلی کے موضوع" نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ"پر خطاب کر رہی ہیں

کراچی (کامرس رپورٹر)نونہالان موبائل فون کا استعمال صرف تعلیمی مقاصد کے لیے کریں۔ آن لائن فورمز اور گیمز کھیلتے وقت کبھی اپنی ذاتی تصاویر، لوکیشن اور رابطہ نمبر شیئر نہ کریں اورآن لائن ہراسگی اور بلیک میلنگ کی صورت حال میں فوراً اپنے والدین کو مطلع کریں۔ان خیالات کا اظہار ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے گزشتہ روز بیت الحکمہ آڈیٹوریم مدینۃ الحکمہ میں منعقدہ ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کے اجلاس بہ عنوان “نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ” میں صدارتی خطاب میں کیا۔ اجلاس میں ماہر تعلیم، آئی ٹی پروفیشنل اور ہمدرد پبلک اسکول کے سابق طالب علم کاشف محمود صاحب بہ طور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ سعدیہ راشد نے کہا کہ انٹرنیٹ موجودہ صدی کی سب سے حیرت انگیزاور مفید ایجاد ہے۔یہ جدید معلومات اور تحقیق کا بہترین ذریعہ ہے جس کی بدولت اب جدید علوم پر چند ممالک کی اجارہ داری نہیں رہی۔تاہم بہت سے لوگ اس کا غلط استعمال بھی کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ کا منفی استعمال معاشرے میں منفی رویوں اور سماج دشمن سرگرمیوں کا باعث بن رہا ہیجس کا نشانہ نئی نسل ہے۔ حقیقی خوشی والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ وقت بتانے سے ح صل ہوتی ہے۔ اپنے بڑوں کی خدمت کریں اور اْن کے تجربے سے استفادہ کریں۔ مشکل حالات و صورت حال سے نکلنے کا تجربہ اور فہم وقت کے ساتھ آتا ہے۔ڈاکٹر کاشف محمود صاحب نے کہاکہ آن لائن دنیا نے ہر شخص کو معاشرتی تنہائی کا شکار کردیا ہے۔ والدین کو بھی جدید ٹیکنالوجی سیخود کو ہم آہنگ رکھنا چاہیے تاکہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں۔والدین کو بچوں کی بات کو توجہ اور کھلے دل سے سمجھنا چاہیے۔ بچے والدین کو خوف سے سائبر ہراسگی ، ذاتی معلومات پر جرائم پیشہ لوگوں کی بلیک میلنگ سے آگاہ نہیں کرپاتے اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ خواہ کتنی ہی بڑی غلطی کیوں نہ ہو، والدین کو تحمل سے مسئلہ کا ادراک کرنا چاہیے اور بچوں کو اتنا اعتماد دینا چاہیے کہ بچے اپنے دل کی بات اْنھیں بتاسکیں۔ اسکرین ٹائم وقت کا ضیاع ہے۔ آن لائن دوست کوئی دہشت گرد بھی ہوسکتا ہے ، کوئی مجرم بھی ہوسکتا ہے۔ روز بہ روز ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ بچے نے کسی سے آن لائن دوستی کی اور جب ملنے گیا تو اغوا ہوگیا۔ ان واقعات کو روک تھام کے لیے پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نونہالوں کو خاص طور پر تیار کرنا ہوگا کہ وہ کسی آن لائن شخص سے دوستی نہ کریں۔ اور اگر دوستی ہوبھی گئی ہے تو اپنے والدین کو آگا ہ کرے۔ ایف آئی اے بہت ہی متحرک قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے۔ جب بھی کسی مشکل کا شکار ہوں فوراً ایف آئی اے کو مطلع کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سعدیہ راشد والدین کو ا ن لائن کے لیے

پڑھیں:

چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا کے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کردیا

چین نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی ہے جو دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کے نئے معیارات قائم کررہی ہے۔

اس جدید سروس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9,934 میگابائٹس فی سیکنڈ جبکہ اپ لوڈ اسپیڈ 1,008 میگابائٹس فی سیکنڈ ہے جو صارفین کو بے مثال ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اس انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی بدولت صارفین صرف 20 سیکنڈ میں 20 گیگابائٹس کی فل لینتھ 4K مووی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ سروس ویڈیو سٹریمنگ، گیمنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ورچوئل رئیلٹی جیسے جدید ایپلی کیشنز کے لیے بھی غیر معمولی کارکردگی پیش کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق چین کا یہ اقدام نہ صرف ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے بلکہ اس کے اثرات صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر اہم شعبوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

مثال کے طور پر صحت کے شعبے میں ٹیلی میڈیسن اور ریموٹ سرجری جیسے جدید طریقہ ہائے علاج کو مزید موثر بنایا جاسکے گا، تعلیمی اداروں میں آن لائن لرننگ کے تجربات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ زراعت میں ڈیٹا پر مبنی جدید تکنیکوں کے استعمال کو فروغ ملے گا۔چین کی ٹیلی کام کمپنیوں نے اس سروس کو بڑے شہروں جیسے بیجنگ، شنگھائی اور گوانگژو میں ابتدائی طور پر متعارف کرایا ہے جبکہ اگلے چند برسوں میں اسے ملک بھر میں پھیلانے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد
  • مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں، شزہ فاطمہ
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • گوند کتیرا، ایک مفید جڑی بوٹی
  • چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا کے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کردیا
  • چین نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ‘میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں’، ایم ایس دھونی کے حیرت انگیز انکشافات
  • اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
  • روح افزا کے خلاف بابا رام دیو کے متنازعہ بیان پر عدالت کی پھٹکار