ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ آزاد کشمیر وقار احمد نور نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔2016ء کے بعد سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر داخلہ وقار احمد نور نے کنٹرول لائن پر بھارت کی تخریبی کارروائیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ آزاد کشمیر وقار احمد نور نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ آزاد جموں و کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوششں کی بھارتی فوج سویلین پر فائرنگ کے ساتھ آئی ای ڈیز کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور بھارتی تخریبی سرگرمیوں کی ایک تاریخ ہے، بھارت ایل او سی پر دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل اور استعمال سے تخریب کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء سے بھارتی فوج کا ایل او سی پر آئی ای ڈیز لگانے کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے، بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔2016ء کے بعد سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی فوج اپنی لگائی آئی ای ڈیز کا الزام پاکستان پر عائد کر دیتی ہے۔ وزیر داخلہ آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مکار چالیں چلنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے، بھارت کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے منہ کی کھانا پڑ رہی ہے، بھارت اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے منشیات اور ہتھیار سمگل کرانے میں بھی ملوث ہے، بھارت کا فیک ریکوری آپریشن منصوبہ بھی مکمل طور پر ناکام ہو گا۔

وقار احمد نور نے کہا کہ بھارت فیک کائونٹر ٹیررازم کا جھوٹا بیانیہ بناتا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلے کئے جاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یو این کونسل کو ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں 17 فیصد اضافہ ہوا، بھارتی فوج اپنے جوانوں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک بھی کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج جعلی مقابلوں کے ذریعے پاکستان پر الزامات سے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کینیڈا اور امریکا میں سکھ رہنمائوں کے قتل میں بھی ملوث ہے، پوری دنیا کو پتا ہے، بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے، بھارتی فوج کئی سالوں سے انہی عوامل پر عمل پیرا ہے۔ وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہریوں کو ہمیشہ عسکریت پسند قرار دیتی ہے۔ بھارتی فوج اپنے مذموم مقاصد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ بھارت شہری آبادی آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ کشمیریوں کے حوصلے پست کیے جا سکیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی خواہشات پر ہونا ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ آزاد کشمیر کہا کہ بھارت ایل او سی پر آئی ای ڈیز نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے

پڑھیں:

پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عدم اعتماد کی صورت میں نئے قائد ایوان پر بھی تذبذب کا شکار ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قائد ایوان کا نام بھی فائنل نہ ہو سکا جس کے بعد آزاد کشمیر کی قیادت زرداری ہاؤس سے واپس روانہ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عدم اعتماد کی صورت میں نئے قائد ایوان پر بھی تذبذب کا شکار ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قائد ایوان کا نام بھی فائنل نہ ہو سکا جس کے بعد آزاد کشمیر کی قیادت زرداری ہاؤس سے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کب اور کیسے پیش کی جائے گی؟ فیصلہ نہ ہو سکا، پی پی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے نام پر اختلافات تاحال برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کی قیادت آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کی گروپنگ ختم کرانے میں ناکام رہی، پارلیمانی پارٹی کے دھڑوں نے اپنے امیدوار کی حمایت کی دست برداری سے انکار کیا، پارلیمانی پارٹی سردار یعقوب، لطیف اکبر، چوہدری یاسین کے دھڑوں میں تقسیم ہے اور قیادت پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم کے نام پر قائل نہ کر سکی۔ ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے وزیراعظم کے نام کے فیصلے کا اختیار پارلیمانی پارٹی سے لے لیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا فیصلہ پی پی قیادت خود کرے گی، پی پی قیادت کی جانب سے مظفر آباد میں وزیراعظم کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی انقلاب، 100 آئی ٹی سیٹ اپس کی تکمیل
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا: عطا تارڑ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز