رمضان المبارک؛ لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور میں رمضان بازاروں کا اہتمام کیا جائے گا اور شہر بھر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق رمضان المبارک میں لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔ ہرتحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔ ان میں 7 دکانیں پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحوں اور دیگر اشیا جبکہ 3 دکانیں گوشت کے لیے مختص ہوں گی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے کے تحت معیاری اشیا شہریوں کو فراہم کریں گے۔ رمضان بازار کے دکانداروں کو اشیا تھوک نرخوں پر فراہم کی جائیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق رمضان بازار میں خواتین، بزرگ شہریوں اور عام صارفین کے لیے الگ الگ کاؤنٹرز ہوں گے۔ تمام اشیاء عمدہ معیار کی ہوں گی۔ صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات ہوں گے۔ انہوں نے 24 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرنے اور رمضان سے قبل رمضان بازار شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماڈل بازار
پڑھیں:
کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے
عالمی سطح کے گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا جدید ڈیزائن ماڈل متعارف کروا دیا ہے اور ساتھ ہی نئے اے آئی فیچرز بھی شامل کیے ہیں، تاکہ صارفین تیزی سے اور آسانی سے تخلیقی ڈیزائن تیار کر سکیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، یہ نیا ماڈل صرف تصاویر بنانے تک محدود نہیں ہے بلکہ ڈیزائن کی مختلف لیئرز، عناصر اور فارمیٹس کو بھی سمجھتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارف اب ڈیزائن کے ہر جزو میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
کینوا کے نئے اے آئی ٹولز کی مدد سے صارف مختصر ہدایات (prompts) دے کر مکمل اشتہار، سوشل میڈیا پوسٹ یا ای‑میل ٹیمپلیٹ تیار کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزائن کے اندر موجود اے آئی اسسٹنٹ صارف کی رہنمائی بھی فراہم کرے گا، تاکہ تخلیقی عمل مزید آسان اور تیز ہو جائے۔
خصوصی طور پر چھوٹے کاروبار اور ٹیموں کے لیے بھی کینوا نے سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں مارکیٹنگ مہمات کا انتظام، اشتہارات کی منیجمنٹ اور تجزیاتی ٹولز شامل ہیں۔
نیا ماڈل اب عام صارف کے لیے بھی ڈیزائن بنانا آسان کر دیتا ہے، اور انہیں مہنگے پروفیشنل ٹولز یا زیادہ تکنیکی علم کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس کے ذریعے وہ کم وقت اور کم محنت سے معیاری مواد تخلیق کر سکتے ہیں۔
کاروباری حضرات اور سوشل میڈیا منیجرز کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ اب وہ تیزی سے نتائج حاصل کر سکیں گے، اور ڈیزائن میں تبدیلی یا ترمیم بھی آسان ہو گئی ہے، کیونکہ نیا ماڈل صارف کو ڈیزائن کے ہر حصے میں کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
اگرچہ بنیادی فیچرز سب کے لیے دستیاب ہوں گے، لیکن کچھ اعلیٰ درجے کے ٹولز صرف پرو صارفین کے لیے مخصوص رہیں گے۔