پی ایف ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27فروری کو لاہور میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی کے معاملے پرپاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27فروری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔پی ایف ایف پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ2027کوالیفائرز میں شرکت ،بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، پی ایف ایف بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ پی ایف ایف گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں، پی ایف ایف پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، پی ایف ایفکانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت صدر پی ایف ایف و این سی چیرمین سعود عظیم ہاشمی کریں گے۔پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پی ایف ایف پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی آئینی ترامیم کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
فائل فوٹوپاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔