فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔
لڑائی کے دوران فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایوان میں لڑائی علی گوہر بلوچ کے نعروں کے بعد شروع ہوئی ۔
شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ بھی آئی ہے۔
فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ٹاؤٹ ہو۔
شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔
جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اندر بلا لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔