حیدرآباد ؛ گھرمیں آتشزدگی، سندھی شاعرآکاش انصاری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : حیدرآباد کی سٹیزن کالونی میں گھرمیں آتشزدگی کے نتیجے میں سندھی شاعر آکاش انصاری جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سٹیزن کالونی میں گھر میں آگ لگی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا. پولیس نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ آگ سےجھلس کرجاں بحق شخص کی شناخت آکاش انصاری کے نام سے ہوئی، جو کہ سندھی شاعر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاعرآکاش انصاری کی لاش کاپوسٹ مارٹم کیا جائے گا، غیر فطری موت کا میڈیکل ایگزامن اور پوسٹ مارٹم ضروری ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے میت واپس لیاقت یونیورسٹی اسپتال لائی جارہی ہے۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
ڈاکٹرآکاش انصاری کے منہ بولے بیٹے لطیف آکاش نے بتایا ہے کہ صبح ساڑھے 8 بجے کے درمیان آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا، کمرے کا دروازہ کھولا تو ڈاکٹرآکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، اندر جانے کی کوشش کی تو میرے پاؤں جل گئے۔
دوسری جانب سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شاعرآکاش انصاری کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گھرمیں آگ لگنےکے واقعےکی تحقیقات کی ہدایت کردی۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا کاش انصاری
پڑھیں:
حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی ٹیم سے وابستہ ایک خفیہ سروس اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اہلکار پر الزام ہے کہ اس نے نائب صدر کے سفری انتظامات سے متعلق حساس معلومات میڈیا تک پہنچائیں۔
امریکی خفیہ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ نائب صدر کے حفاظتی یونٹ کے ایک رکن کے خلاف انتظامی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ممکنہ طور پر فوجداری تحقیقات بھی کی جا سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اہلکار پر آپریشنل اور معلوماتی سکیورٹی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو کسی اعلیٰ سرکاری شخصیت کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہو۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ شائع کی کہ نائب صدر جے ڈی وینس اپنی سکیورٹی ٹیم سے بعض ذاتی نوعیت کے سفری انتظامات کی درخواست کرتے رہے ہیں، جس پر بعض اہلکار ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان درخواستوں میں ایک واقعہ یہ بھی شامل تھا جس میں جے ڈی وینس مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو گالف کی تربیت کے لیے ایک محفوظ گالف کورس تک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جانا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے ’میرین ٹو’ نامی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔ میرین ٹو وہ سرکاری ہیلی کاپٹر ہے جو امریکی نائب صدر کے سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم بعد ازاں خراب موسم اور گرج چمک کے باعث یہ پرواز منسوخ کر دی گئی اور منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔
تاحال جے ڈی وینس کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک خفیہ سروس نے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ معاملہ نہ صرف سرکاری وسائل کے استعمال بلکہ حساس سکیورٹی معلومات کے افشا سے متعلق بھی اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔