گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال جائیں بل سندھ حکومت ادا کریگی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا، اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا، پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے اسمبلی سے منظور شدہ بلز پر گورنر کے اعتراضات مسترد کر دیئے، بلز دوبارہ اسمبلی میں پیش ہونگے، کابینہ نے پیر سے اسلحہ کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں اور گرفتاریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امل عمر ایکٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا تھا، امل عمر بل قانون ہے سب اسپتالوں پر لاگو ہے، کسی کو کوئی گن شاٹ ہو جائے یا ایکسیڈنٹ ہو جائے تو آپ پرائیویٹ اسپتال میں بھی جا سکتے ہیں، امل عمر ایکٹ کے تحت ایمرجنسی کیسز میں کسی بھی پرائیویٹ سپتال جا سکتے ہیں، اس کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی اور کوئی پولیس سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا، اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا، پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے، کچھ بل تو ایسے تھے جن میں ایم کیو ایم کی رائے بھی شامل تھی، گورنر کے مختلف چیزوں پر اعتراض تھے، گورنر صاحب کے اعتراضات قابل احترام ہیں، مگر یہ جمہوریت ہے اور کابینہ کی رائے گورنر سے مختلف ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ دو دن بعد ہتھیاروں کی نمائش پر سختی کی جائے گی، جس کے پاس بھی اسلحہ نظر آیا وہ گرفتار ہو جائے گا، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پیر سے سختی کی جائے گی، شوروم سے اَن رجسٹرڈ گاڑی باہر نہیں نکل سکے گی، گاڑیوں کی فٹنس بھی بہت لازم ہے، ہم نے ٹرانسپوٹرز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ جتنے بھی قوانین بنیں گے اس پر عمل کیا جائے گا، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے نہیں دی جائے گی۔ جامعات کے وائس چانسلرز کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص اہلیت رکھتا ہوگا تو وہ وی سی بنے گا، ہر پاکستانی وائس چانسلر بن سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کابینہ نے نے کہا کہ
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔