Daily Ausaf:
2025-07-24@19:08:29 GMT

محمد نبی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

لاہور(نیوزڈیسک) سابق کپتان افغان کرکٹ ٹیم محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق محمد نبی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے.

محمد نبی نے افغانستان کی جانب سے اب تک 170 ون ڈے میچز کھیلے۔ دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،افغان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔ کراچی میں اس سے قبل پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں موجود تھیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنےکاعمل شروع

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے مابین درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں کمی کا معاہدہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان اور افغانستان کے مابین ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے۔ معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکرٹری تجارت جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ معاہدہ یکم اگست 2025 ء سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے موثر رہے گا۔معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا، جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو تشدد اور گرفتاریوں کا سامنا
  • طالبان، لوٹنے والے افغان شہریوں کے ’حقوق کی خلاف ورزیاں‘ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • پاکستان اور افغانستان کے مابین درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں کمی کا معاہدہ
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • جرمنی نے درجنوں عراقی شہریوں کو ملک بدر کر دیا
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش
  • افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
  • افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا