کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 508 کلو منشیات برآمد کی، جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مختلف کارروائیوں میں 508 کلو منشیات برآمد کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شہر میں ہونے والی بڑی اینٹی نارکوٹکس کارروائیوں کی تفصیل جاری کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 508 کلو منشیات برآمد کی، جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔ کارروائی کے نتیجے میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ سیف الرحمان کے گھر سے 50 کلو منشیات برآمد ہوئی، اس کیس میں گرفتار ملزم جاوید رشید اے ای ٹی او ہے، جس کے خلاف پہلے ہی انکوائری چل رہی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کلو منشیات
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔