فواد چوہدری اور دیگر کے پہلے بھی جھگڑے رہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور دیگر ماضی میں بھی ہاتھ پیر چلانے میں ملوث پائے گئے۔
فواد چوہدری نے ماضی میں ایک تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا۔
وہ سینیٹ میں مرحوم مشاہد اللّٰہ خان سے بھی تلخ کلامی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، شہر یار آفریدی، نعیم پنجوتھا اور شیر افضل مروت بھی ٹاک شوز میں ہاتھ پیر چلا چکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بارہ دری اپارٹمنٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 62 سالہ افشاں دختر صالحین کے نام سے کی گئی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔
مقتولہ غیر شادی شدہ اور فلیٹ میں اکیلی ہی رہتی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت کا پتہ چل سکے گا۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش تشدد زدہ تھی جبکہ اس کے ہاتھ اور پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے۔ تاہم۔ اس حوالے سے فلیٹ سے شواہد حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔