مشکل وقت میں خود کو زیادہ خدا کے قریب محسوس کرتی ہوں: یمنیٰ زیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں خود کو زیادہ روحانی اور خدا کے قریب محسوس کرتی ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت کچھ دیکھا اور تجربہ کیا ہے، دوسری چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف محبت اور وفاداری ہے۔
معروف اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح غم نے زندگی میں اہم کردار ادا کیا اور اللّٰہ تعالیٰ کے قریب تر کیا۔
اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ نے کہا کہ میرے والد کی میری زندگی میں بہت اہمیت تھی، وہ بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے تھے، لیکن والد نے مجھ میں وفاداری، ایمانداری اور نیکی جیسی خوبیاں پیدا کیں جو ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
یمنیٰ نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی زندگی میں ابو کی کمی کو بہت محسوس کرتی ہوں، میں ان کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زندگی میں
پڑھیں:
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
کابل: افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے، 7 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں رات بھر کھلے میدانوں میں رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اثرات تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال 31 اگست کو 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔