آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد قومی اسمبلی قرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد قومی اسمبلی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )خاتون اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔گزشتہ سال قومی اسمبلی کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الائونس نہیں لیں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی بھٹو زرداری آصفہ بھٹو
پڑھیں:
بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، صدر مملکت
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں اور کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلَّهِ ناقابل تسخیر ہے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق بریف کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جوابی اقدامات سے صدر آصف زرداری کو آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا۔