پاکستان کرکٹ کی بھرپور تشہیر ، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فوٹو وال سجا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر پاکستان کرکٹ کی بھرپور تشہیر شروع کردی، پی سی بی نے سابق فاتح کپتانوں کی تصاویرآویزاں کردیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ایریا میں فوٹو وال سجا دی ، فوٹو وال پر کراچی کے کرکٹرز اور اسٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر نمایاں ہیں ، تصاویر میں سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کی وال پر نمایاں اہمیت حاصل ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے تمام چاروں وینیوز پر اس طرح کی والز بنائی ہیں، کراچی کے علاوہ لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی فوٹو وال بنائی گئی ہے، وال کا مقصد ان کھلاڑیوں ، ان کی خدمات اور ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔
کراچی کی وال پر کراچی کے کھلاڑیوں کے پورٹریٹ اور اہم لمحات کی تصاویر ہیں، پاکستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ فتوحات ، چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی تصویر آویزاں ہیں، نیشنل بینک اسٹیڈیم پر پہلی سنچری بنانے والے خالد عباد اللہ کی تصویر بھی آویزاں ہے جبکہ خاتون کرکٹر کرن بلوچ اور ویمن ٹیم کی ایشئن گیمز میں فتح بھی نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ ،سابق کپتان یونس خان ، راشید لطیف اور انضمام الحق عمران خان اور وسیم اکرم کی تصویریں بھی آویزاں کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے صبح اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا مؤقف طے کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے اور 26 سیاح کی ہلاکت کا پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان پاکستان میں موجود سفارت کار بھارت طلب بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں واپسی کا الٹی میٹم تمام پاکستانیوں کو جاری کیے گئے ویزا فوری طور پر منسوخ واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان اٹاری چیک پوسٹ کو بھی بند کرنے کا اعلان