بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو بار بار خط لکھ کر سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے تجویز ہے کہ وہ جو لکھنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کو لکھیں۔
اتوار کو نارووال کے مسلم گرلز کالج میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں،ایسا کوئی جمہوریت پسند نہیں کر سکتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ملک میں مثبت سیاست کے فروغ میں سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو انہیں آرمی چیف کو خط لکھنے کے بجائے وزیراعظم کو خط لکھنا چاہیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہی ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال آرمی چیف پاک فوج جمہوریت پسند حسن ابدال خط خطوط سیاست شہباز شریف عمران خان ناروال وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال ا رمی چیف پاک فوج جمہوریت پسند حسن ابدال سیاست شہباز شریف ناروال احسن اقبال نے کہا بانی پی ٹی ا ئی ا رمی چیف کو چاہتے ہیں
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے، سعید غنی
قریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے چند لمحوں بعد بھارت نے غیرذمے دارانہ طریقے سے پاکستان پر الزام عائد کردیا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پاکستان کو پیش کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِاعظم نے دیر سے سہی لیکن نہروں کے مسئلے کا نوٹس لیا، اُمید ہے سندھ کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ ترک کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں حالات کو نارمل رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔