دنیا کی ناکام ترین فلم جس کا صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا اور 11 ڈالر کمائے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
دنیا کی ناکام ترین فلم کا اعزاز 2011 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم 'دی ورسٹ مووی ایور' کو حاصل ہے، جس کی باکس آفس پر مجموعی کمائی صرف 11 ڈالر تھی۔ یہ رقم صرف ایک ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہوئی۔
اس فلم کے مصنف، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور مرکزی اداکار گلین برگگوٹز تھے۔ 'دی ورسٹ مووی ایور' کو 'اسکیئری مووی' کی طرز پر بنایا گیا تھا، لیکن یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا، جس کی قیمت 11 ڈالر تھی۔
فلم کی اس قدر کم کمائی پر بعض لوگوں نے اسے تشہیری حربہ قرار دیا، لیکن فلم ساز نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے ناکامی کی وجہ ریلیز کے وقت تشہیر کی کمی کو قرار دیا۔ بعد ازاں، فلم کو دوبارہ ریلیز کیا گیا، جس سے عالمی باکس آفس پر 25 ہزار ڈالر کی کمائی ہوئی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنوں میں پولیس چوکیوں پر خوارج کے حملے جوابی کارروائی سے ناکام
حملے میں پولیس کے تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور ہوشیاری سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملوں کو پسپا کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے خوارج کے چوکیوں پر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق بنوں میں چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کے حملے پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ہوید بنوں کی حدود میں 2 چوکیوں شیخ لنڈک پر ڈرون اور مزانگہ پر خوارج نے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے حملے کیے۔ حملے میں پولیس کے تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور ہوشیاری سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملوں کو پسپا کر دیا۔ بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے جب کہ حملے میں چوکی کی عمارت، پولیس تنصیبات اور نفری محفوظ رہی ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے بنوں پولیس کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے تمام جوانوں کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکیں۔