پانی کے معاملے پر انتشار کی صورتحال پیدا ہوگی تو ملک کو نقصان ہوگا، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کا سامنا ہے، صدر زرداری نے کئی سال پہلے آبی مسائل کے حل کےلیے کینال اور واٹر کورسز چینل لائینگ کروائی۔
سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کا زرعی سلسلہ کافی حد تک نارا کینال پر انحصار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نارا کینال 2 کلومیٹر تک پکی ہونے سے ٹیل تک پانی روانی سے پہنچے گا۔ پانی کے معاملے پر انتشار کی صورتحال پیدا ہوگی تو ملک کو نقصان ہوگا
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں واٹر چینل لائینگ کی 185 اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔ کچھ دنوں میں روہڑی کینال کو پکا کرنے کا کام شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی ایسی کینال نہیں بننی چاہیے جس سے سندھ میں پانی کم ہو۔
ناصر شاہ نے کہا کہ غلط فہمی پھیلائی گئی کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں بہت کم سڑکیں بناتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہ نے کہا کہ ناصر شاہ
پڑھیں:
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد ایک لاکھ 53ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 53ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 22ہزار 900کیوسک اور اخراج 22ہزار 900کیوسک، خیرآباد پل پر آمد ایک لاکھ 57ہزار 200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57ہزار 200کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 26 ہزار 600کیوسک اور اخراج 9ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 50ہزار 500کیوسک اور اخراج 43ہزار 300کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔بیراج: جناح میں آمد ایک لاکھ 91ہزار 300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84ہزارکیوسک، چشمہ میں آمد ایک لاکھ 78ہزار 700کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 72ہزار 900کیوسک، تونسہ میں آمد ایک لاکھ 66ہزار 900کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 54ہزار 400کیوسک، گدو میں آمد 5لاکھ 3ہزار 800کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 75ہزار 300کیوسک، سکھر میں آمد 5لاکھ 62ہزار 200کیوسک اور اخراج 5لاکھ 10ہزار 600کیوسک، کوٹری میں آمد 3لاکھ 6ہزار 100کیوسک اور اخراج 2لاکھ 89ہزار 100کیوسک، تریموں میں آمد 79ہزار 400کیوسک اور اخراج 77ہزار 400کیوسک، پنجند میں آمد ایک لاکھ 48ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38ہزار 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔(جاری ہے)
آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1238.60فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.005ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 649.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔